17 نومبر، 2026، 2:47 PM

یمنی فورسز کی عدن کی جانب پیش قدمی، سعودی حمایت یافتہ عناصر فرار

یمنی فورسز کی عدن کی جانب پیش قدمی، سعودی حمایت یافتہ عناصر فرار

یمنی مسلح افواج باب المندب اور اس کے اطراف کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد عدن سے 70 کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ حکومت کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی مسلح افواج عدن شہر سے 70 کلومیٹر کے فاصلے تک پیش قدمی کر چکی ہیں۔ یہ پیش رفت باب المندب آبنائے کے اطراف کے علاقوں سے سعودی عرب کے حمایت یافتہ عناصر کے فرار کے بعد سامنے آئی ہے۔

ان ذرائع کے مطابق، سعودی حمایت یافتہ عناصر کو سعودی اتحاد کی مدد سے شروع کیے گئے فوجی آپریشن کے 40 روز بعد پسپائی اختیار کرنا پڑی، جبکہ یمنی مسلح افواج نے باب المندب آبنائے اور اس کے اطراف کے علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی حمایت یافتہ عناصر اپنے فوجی آپریشن کے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے اور ان کی پسپائی کے نتیجے میں عدن شہر کے مغربی دفاعی محاذ کمزور ہوگئے ہیں۔ علاقے کے رہائشیوں نے بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سننے اور فوجی گاڑیوں کو علاقے سے پیچھے ہٹتے ہوئے دیکھنے کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج نے صوبہ لحج میں بھی اہم تزویراتی ٹھکانوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جس سے یمن کے مغربی اور جنوبی محاذوں پر طاقت کا توازن تبدیل ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل بھی سعودی حمایت یافتہ عناصر نے فوجی پوزیشنوں کی ازسرنو ترتیب کا جواز پیش کرتے ہوئے صوبہ تعز کے مغرب میں واقع ذوباب ایئرپورٹ اور باب المندب کے علاقے سے پسپائی اختیار کرلی تھی۔

News ID 1942923

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha